QR CodeQR Code

لاہور، داتا دربار سے مشکوک شخص گرفتار، 2 پستول برآمد

29 Nov 2015 21:52

اسلام ٹائمز: داتا دربار پولیس کے مطابق پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک مشکوک شخص کو چیکنگ کیلئے روکا گیا تو دوران چیکنگ اس کی ٹانگوں کیساتھ لگائے 2 بریٹا پستول برآمد ہوئے۔ پولیس نے ملزم افتخار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں داتا دربار پولیس نے دربار کی حدود میں داخل ہونیوالے مشتبہ شخص سے دوران چیکنگ 2 پستول برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس نے افتخار نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ داتا دربار پولیس کے مطابق پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک مشکوک شخص کو چیکنگ کیلئے روکا گیا تو دوران چیکنگ اس کی ٹانگوں کیساتھ لگائے 2 بریٹا پستول برآمد ہوئے۔ پولیس نے ملزم افتخار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق لاہور کے علاقے اسلامیہ پارک سے بتایا جا رہا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 501413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501413/لاہور-داتا-دربار-سے-مشکوک-شخص-گرفتار-2-پستول-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org