QR CodeQR Code

کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری ظاہر کر دی گئی

29 Nov 2015 22:46

اسلام ٹائمز: ڈاکٹر عاصم کیخلاف 1984ء میں بنائے گئے ٹرسٹ اسپتال کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہے، انہیں پیر کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائیگا، جہاں سے جسمانی ریمانڈ نہ ملنے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے کرپشن ریفرنس میں سابق مشیر پٹرولیم اور آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے خلاف 1984ء میں بنائے گئے ٹرسٹ اسپتال کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہے، جس میں ڈاکٹر عاصم کی باقاعدہ گرفتاری ظاہر کر دی گئی ہے، انہیں پیر کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں سے جسمانی ریمانڈ نہ ملنے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعرات کو ڈاکٹر عاصم حسین کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 501426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501426/کرپشن-ریفرنس-میں-ڈاکٹر-عاصم-کی-گرفتاری-ظاہر-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org