0
Sunday 29 Nov 2015 22:54

کراچی میں 4 افغان طالبان دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

کراچی میں 4 افغان طالبان دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شہر قائد کے علاقے ولیکا چورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مصدقہ اطلاعات پر اورنگی کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دستی بم کے علاوہ خودکش جیکٹس بھی برآمد کئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد عمران، محمد رحیم، تاج محمد اور راحت عمر کے نام سے ہوئی ہے، چاروں دہشت گردوں کا تعلق افغان طالبان سے ہے، اور یہ افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت لے کر آئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 501427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش