0
Monday 30 Nov 2015 07:40

سیکورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک، القاعدہ کمانڈر فرار

سیکورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک، القاعدہ کمانڈر فرار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور کے قریب القاعدہ کے اہم کمانڈر کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ اہم کمانڈر شعیب چیمہ فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور کے قریب القاعدہ کے اہم کمانڈر شعیب چیمہ اور اسکے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا، تو ملزمان نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والا کمانڈر شعیب چیمہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب چیمہ القاعدہ کا اہم کمانڈر ہے جو اپنے 6 ساتھیوں سمیت بلوچستان سے ڈیرہ غازی خان پہنچا تھا۔ 

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے دفتر میں ہونے والے دھماکے میں خودکش حملہ آور سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں مجلس عزا، دربار سخی سرور اور سردار ذوالفقار کھوسہ کے گھر کے سامنے ایف سی کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 501464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش