0
Monday 30 Nov 2015 13:44

دہشتگردوں کی معاونت، ڈاکٹر عاصم نے اقبال جرم کرلیا

دہشتگردوں کی معاونت، ڈاکٹر عاصم نے اقبال جرم کرلیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی و سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے جوڈیشل مجسریٹ کے سامنے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات پولیس نے ڈاکٹر عاصم کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں انہوں نے دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کا علاج کرنے سمیت دیگر جرائم کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد وہ باقاعدہ ملزم سے مجرم بن گئے، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کا اقبالی بیان سیل کر دیا۔ ڈاکٹر عاصم پر الزام تھا کہ انہوں نے بھاری رقم کے عوض ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر سسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ایماء پر زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا اپنے اسپتال میں علاج کیا، جبکہ وہ اپنے دور میں سوئی سدرن گیس کمپنی میں من پسند ٹھیکیداروں کو رقم کے عوض ٹھیکے دینے اور بھرتیاں کرنے میں ملوث تھے۔
خبر کا کوڈ : 501520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش