QR CodeQR Code

چین میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ جنگی طیارے کی آزمائشی پرواز

12 Jan 2011 13:12

اسلام ٹائمز:آزمائشی پرواز ایسے موقع پر کی گئی جب امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سرکاری دورے پر چین آئے ہوئے ہیں۔ غیرسرکاری چینی ویب سائٹس پر Stealth ٹیکنالوجی سے آراستہ J20 طیارے کو اڑان بھرتے دکھایا گیا


بیجنگ:اسلام ٹائمز-چین میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ جنگی طیارے کی آزمائش کی گئی۔ آزمائشی پرواز ایسے موقع پر کی گئی جب امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سرکاری دورے پر چین آئے ہوئے ہیں۔ غیرسرکاری چینی ویب سائٹس پر Stealth ٹیکنالوجی سے آراستہ J20 طیارے کو اڑان بھرتے دکھایا گیا۔ پرواز کا دورانیہ 15 منٹ تھا۔ چینی حکام نے آزماشی پرواز کی تصدیق کی، تاہم چینی صدر ہوجنتاؤ نے تردید کی، یہ پرواز دانستہ طور پر امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے دورے کے موقع پر کی گئی۔ جب رابرٹ گیٹس سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں چینی صدر کے بیان پر اعتبار ہے۔


خبر کا کوڈ: 50159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/50159/چین-میں-جدید-ٹیکنالوجی-سے-آراستہ-جنگی-طیارے-کی-آزمائشی-پرواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org