QR CodeQR Code

چہلم امام حسین علیہ السلام پر پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

30 Nov 2015 21:46

اسلام ٹائمز: چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ لاہور پولیس سمیت صوبہ بھر کی پولیس کو ڈبل سواری کے فیصلے سے آگاہ کرد یا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ لاہور پولیس سمیت صوبہ بھر کی پولیس کو ڈبل سواری کے فیصلے سے آگاہ کرد یا گیا ہے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈبل سواری کی آڑ میں صحافیوں، بوڑھے افراد، بچوں اور عورتوں کو پریشان نہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 501640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501640/چہلم-امام-حسین-علیہ-السلام-پر-پنجاب-بھر-میں-ڈبل-سواری-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org