QR CodeQR Code

لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

30 Nov 2015 21:51

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق تمام اسلحہ لاہور میں دہشت گردی کے منصوبے میں استعمال ہونا تھا اور ممکنہ طور پر آئندہ چہلم حضرت امام حسین (ع) اور داتا دربار میں عرس کی تقریبات کے موقع پر استعمال کیا جانا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، جب کہ اس دوران 5 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں قبائلی علاقے سے اسمگل کی گئی اسلحے کی بڑی کھیپ بر آمد کی گئی، جس میں 12 رپیٹرز، 35 پستول، ہزاروں گولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔ جب کہ کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ناصر، امیر جان، امیر سید ، محمد یوسف اور حاجی محمد ارشاد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام اسلحہ لاہور میں دہشت گردی کے منصوبے میں استعمال ہونا تھا اور ممکنہ طور پر آئندہ چہلم حضرت امام حسین (ع) اور داتا دربار میں عرس کی تقریبات کے موقع پر استعمال کیا جانا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ قبائلی علاقے سے لایا گیا تھا جس کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں۔


خبر کا کوڈ: 501643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501643/لاہور-میں-دہشت-گردی-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام-اسلحے-کی-بڑی-کھیپ-پکڑی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org