0
Tuesday 1 Dec 2015 00:01

نواز، کیمرون ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی بھی شامل

نواز، کیمرون ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی بھی شامل
اسلام ٹائمز۔ پیرس میں وزیراعظم نواز شریف سے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی ملاقات بھی ہوئی، جس میں افغان صدر اشرف غنی بھی شامل ہوگئے۔ ملاقات میں خطے میں امن و امان کے قیام پر بات چیت کی گئی۔ پیرس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے ڈیوڈ کمیرون اور اشرف غنی کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس خواہش کا اعادہ کیا کہ وہ افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان افغانستان کو ایک آزاد اور برابر کی ریاست سمجھتا ہے اور افغان حکومت کو وہاں کی واحد قانونی نمائندہ سمجھتا ہے۔ افغان صدر نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کو بلاتفریق نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمی عمل لیے برطانوی حمایت جاری رہے گی، افغانستان میں فروغ امن کے لیے تمام فریق پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر کی شرکت کے منتظر ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ صحافیوں سے گفتگو میں افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا نواز شریف سے ملاقات مفید، تعمیری اور حوصلہ افزا رہی۔
خبر کا کوڈ : 501680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش