QR CodeQR Code

اللہ تعالیٰ ریحام خان کو شہباز شریف سے محفوظ رکھے، سید خورشید شاہ

1 Dec 2015 01:55

اسلام ٹائمز: میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ریحام خان کو شہباز شریف سے محفوظ رکھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ریحام خان کو شہباز شریف سے محفوظ رکھے۔ وہ ریحام خان کی لندن میں شہباز شریف سے ملاقات کی خبرپر تبصرہ کر رہے تھے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ خبریں آرہی ہیں کہ لندن میں ریحام خان نے شہباز شریف سے ملاقات کی ہے تو انہوں نے کہا کہ اللہ ریحام خان کو شہباز شریف سے محفوظ رکھے۔ جس صحافیوں سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہنسنے لگے۔ دوسری جانب ریحام خان نے غیرملکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عمران خان کے ساتھ علیحدگی ہوئی تو اس وقت ان کے پاس کل تین سو روپے تھے، اور ان کے پاس کریڈٹ کارڈ بھی نہیں تھے۔


خبر کا کوڈ: 501706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501706/اللہ-تعالی-ریحام-خان-کو-شہباز-شریف-سے-محفوظ-رکھے-سید-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org