QR CodeQR Code

چہلم سید الشہداء (ع) کے حوالےسے ٹریفک پلان جاری

1 Dec 2015 08:43

اسلام ٹائمز: اس حوالہ سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی خرم جانباز نے بتایا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جلوسوں کو ٹریفک کے حوالہ سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 3 دسمبر کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ماتمی جلوسوں کو ٹریفک کے حوالہ مکمل اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، اس موقع پر کمیٹی چوک سے اقبال روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا، ڈی اے وی کالج چوک میں ڈائیورشن لگائی جائے گی جہاں سے کالج روڈ کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا، جبکہ ماتمی جلوس کے نیا محلہ پہنچے پر ڈی اے وی کالج چوک سے فوارہ چوک کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا، اس حوالہ سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی خرم جانباز نے بتایا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جلوسوں کو ٹریفک کے حوالہ سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 501722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501722/چہلم-سید-الشہداء-ع-کے-حوالےسے-ٹریفک-پلان-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org