0
Thursday 13 Jan 2011 10:55

غزہ پر اسرائیل کے "F-16" طیاروں اور میزائل حملے،جہاد اسلامی کے کمانڈر شہید

غزہ پر اسرائیل کے "F-16" طیاروں اور میزائل حملے،جہاد اسلامی کے کمانڈر شہید
غزہ:اسلام ٹائمز-غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی فضائیہ کے "F-16" طیاروں نے شہر میں متعدد مقامات پر بمباری کی، جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج کے طیاروں نے غزہ میں النصیرات کے مقام پر ایک پولیس اسٹیشن پر بمباری کی، جس سے پولیس اسٹیشن کو بری طرح نقصان پہنچا ہے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر غزہ کے مشرقی شہر خان یونس میں جہاد اسلامی کے ملٹری ونگ القدس بریگیڈ کے مرکز پر بھی بمباری کی گئی ہے، جس سے تنظیم کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فلسطینی ایمرجنسی و میڈیکل سروسز کے ترجمان ادھم ابو سلیمہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں نے رات گئے کئی مقامات پر بمباری کی ہے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضے کیخلاف سرگرم جہاد اسلامی کے ملٹری ونگ القدس بریگیڈ کے کمانڈر جمیل ابونجار کو صہیونی فوج نے ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا ہے۔فلسطینی میڈیکل ذرائع نے صہیونی فوج کے ٹارگٹ کلنگ حملے میں 25 سالہ جمیل نجار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے القدس بریگیڈ کے کمانڈر کو غزہ کے مشرقی شہرخان یونس میں ایک میزائل حملے میں شہید کیا۔میزائل حملہ جمیل نجار پر اس وقت کیا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔میزائل حملے میں بعض دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

خبر کا کوڈ : 50180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش