QR CodeQR Code

علی پور میں دریائے سندھ کے کچے کے علاقہ میں پولیس کا سرچ آپریشن، بھاری اسلحہ برآمد

1 Dec 2015 11:59

اسلام ٹائمز: ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عاشق گوپانگ مختلف تھانوں کو درجن سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، بلالی جاکھا گینگ کی کمین گاہ سے راکٹ لانچر، 6 ہینڈ گرنیڈ، 2 کلاشنکوفیں، تین سو سے زائد گولیوں سمیت اسلحہ برآمد، ایک ساتھی گرفتار۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع مظفرگڑھ کے تھانہ خیرپور سادات کی پولیس نے دیائے سندھ کے کچے کے علاقہ بیٹ باغ شاہ میں سرچ آپرشن کرتے ہوئے بلالی جاکھا گینگ کی کمین گاہ پر چھاپہ مار کر اہم ترین رکن عاشق گوپانگ کو گرفتار کرلیا اور اسکے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 1 راکٹ لانچر، 6 ہینڈ گرنیڈ، 2 کلاشنکوفیں، 3 سو سے زائد گولیاں اور ایک درجن میگزین برآمد کر لیں۔ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسران ملک شفیع اور سہیل خان گوپانگ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو اشتہاریوں کی طرف سے سخت مزحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن بہتر منصوبہ بندی کی وجہ سے بلالی جاکھا کا قریبی ساتھی اشتہاری عاشق گوپانگ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس تھانہ خیرپور سادات نے اشتہاری کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عاشق گوپانگ مختلف تھانوں کو درجن سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس عرصہ دراز سے اسکی گرفتاری کے لئے کوششیں کر رہی تھی۔ انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے تھانہ خیرپور سادات کے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔


خبر کا کوڈ: 501805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501805/علی-پور-میں-دریائے-سندھ-کے-کچے-علاقہ-پولیس-کا-سرچ-آپریشن-بھاری-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org