0
Tuesday 1 Dec 2015 16:10

سعودی حکومت حج کے لیے وسیع اقدامات کرتی ہے لیکن سانحات پھر بھی رونما ہوتے ہیں، لیاقت بلوچ

سعودی حکومت حج کے لیے وسیع اقدامات کرتی ہے لیکن سانحات پھر بھی رونما ہوتے ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ سے پورا عالم اسلام صدمہ اور سوگ میں ہے۔ جو حجاج کرام ابھی تک لاپتہ ہیں ان کے خاندانوں کے لیے یہ لمحات قیامت سے کم نہیں۔ شہدا تو اللہ کی رضا، شہادت اور جنت کے حق دار بن گئے لیکن پورا عالم اسلام اس سانحہ سے بیدار ہو تو قربانیاں کام آئیں گی۔ سعودی حکومت انتظامات کے لیے وسیع اقدامات کرتی ہے سانحات پھر بھی رونما ہوتے ہیں۔ انتظامات کے لیے عالم اسلام کو سعودی حکومت مشاورت میں شامل کرے۔ اس موقع پر عالم اسلام میں تلخ تعلقات کو سیاسی حربہ نہ بنایا جائے۔ اسلام قیام، صلوة، صبر و ضبط، بھائی چارے کی تربیت دیتا ہے مناسک حج میں عجلت اور بے صبری مسائل پیدا کرتی ہے۔ ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹائون میں حج کے موقع پر سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے ملک محمد سعید کی دعائے مغفرت و قرآن خوانی کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 501868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش