QR CodeQR Code

لاہور، عرس داتا گنج بخشؒ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چادر چڑھائی

1 Dec 2015 17:38

اسلام ٹائمز: رسم چادرپوشی کے بعد مفتی رمضان سیالوی نے دعا کرائی۔ وفاقی وزیر نے دودھ کی سبیل اور جامعہ ہجویریہ داتا دربار میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی کیا۔ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 972 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے درود و سلام کی صداؤں میں مزار شریف پر چادر چڑھائی۔ افتتاحی تقریب میں لاہور سمیت ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ حضرت داتا گنج بخش رحمۃاللہ علیہ کے عرس کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور میاں عطا محمد مانیکا، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، وزیراعلیٰ شہباز شریف کے داما علی عمران، سیکرٹری اوقاف پنجاب نیر اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس طارق محمود پاشا، ڈائریکڑ جنرل مذہبی امور ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ممبران کمیٹی امور مذہبیہ داتا دربار جاوید میاں داد، پیر ناظم حسین شاہ، ہمایوں بٹ اور سابق ایڈمنسٹریٹر داتا دربار راشد احمد خان سمیت دیگر عقیدت مندوں اور زائرین نے شرکت کی۔ تقریب میں عبدالرزاق جامی نے عارفانہ کلام پیش کیا جبکہ کوآرڈینیٹر برائے مذہبی امور حکومت پنجاب حبیب اللہ بھٹی نے بارگاہ رسالتﷺ میں گل ہائے عقیدت پیش کئے۔ وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے دیگر زائرین کے ہمراہ مزار شریف پر چادر چڑھا کر تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، رسم چادرپوشی کے بعد مفتی رمضان سیالوی نے دعا کرائی۔ وفاقی وزیر نے دودھ کی سبیل اور جامعہ ہجویریہ داتا دربار میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی کیا۔ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 501887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501887/لاہور-عرس-داتا-گنج-بخش-کی-تقریبات-کا-آغاز-ہو-گیا-وزیر-خزانہ-اسحاق-ڈار-نے-چادر-چڑھائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org