QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کی کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت

1 Dec 2015 18:21

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ دہشتگردی کو عظیم قومی اتحاد اور جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، پاکستان کی عوام اور قانون نافذ کرنے والے جوان دہشتگردی کے خلاف مؤثر جنگ لڑ رہے ہیں، اور وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جس حملے میں ملٹری پولیس کے دو جوان شہید ہوگئے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کو عظیم قومی اتحاد اور جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور قانون نافذ کرنے والے جوان دہشتگردی کے خلاف مؤثر جنگ لڑ رہے ہیں، اور وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملٹری پولیس کے شہید اہلکاروں کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ قوم ان کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 501903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501903/بلاول-بھٹو-کی-کراچی-میں-ملٹری-پولیس-گاڑی-پر-دہشتگرد-حملے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org