0
Tuesday 1 Dec 2015 17:32

اقتصادی راہداری منصوبے میں عالمی طاقتیں رکاوٹیں پیدا کررہی ہیں، جام کمال خان عالیانی

اقتصادی راہداری منصوبے میں عالمی طاقتیں رکاوٹیں پیدا کررہی ہیں، جام کمال خان عالیانی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت برائے گیس و قدرتی وسائل جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ پوری دنیا اور خطے میں بدلتی معاشی و اقتصادی اور سلامتی کی صورتحال سے پاکستان سمیت کوئی بھی ملک آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے تمام مواقعوں سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کیلئے ہمیں کمر بستہ ہو کر ایسی پائیدار حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔ جس سے ملکی معیشت کے استحکام کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور ترقی کے عمل میں عوام شراکت دار بن سکیں۔ اس موقع پر خضدار یونیورسٹی کے وائس چانسلر بریگیڈیئر (ر) محمد امین، ڈاکٹر انوار الحق کاکڑ اور میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر مملکت جام کمال خان نے کہا کہ 65 بلین ڈالرز کا پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کا روشن اقتصادی مستقبل ہے۔ اس عظیم اقتصادی منصوبے سے پوری طرح بہرہ مند ہونے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ اس منصوبے کی بدولت خطے میں رونما ہونے والی تبدیلی یقیناً غیر معمولی نوعیت کی حامل ہے۔ ان چینلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پورے ریجن کے حالات کو سمجھنا ہوگا۔ پاکستان آئی سولیشن پر نہیں رہ سکتا۔ آج ہتھیاروں کی نہیں پوری دنیا میں معیشت کی جنگ ہے۔ جسے تدبر اور بہتر حکمت عملی سے ہی جیتا جاسکتا ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ 65 بلین ڈالر کے اس منصوبے کے راہ میں عالمی طاقتیں روکاٹیں پیدا کررہی ہیں۔ تاہم اتفاق رائے قومی یکجہتی، بہتر حکمت عملی، موثر قانون سازی اور عوامی شراکت داری سے اس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 501929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش