QR CodeQR Code

اقتصادی راہداری منصوبہ منظور ہوچکا، متنازعہ نہ بنایا جائے، محمد خان اچکزئی

1 Dec 2015 17:52

اسلام ٹائمز: ژوب کے علاقے سیلیازہ سے 63 ملین کی لاگت سے نیوآبادی کیلئے واٹر سپلائی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ پشتون معاشرے میں دینی مدرسے کے طالبعلم کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ مگر آج طالب کو دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے ژوب ڈی آئی خان شاہراہ کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ جس پر آئندہ ماہ دسمبر میں کام کا آغاز ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گذشتہ چالیس سالوں میں نہ تو ملک اور نہ ہی صوبے میں کوئی ترقیاتی کام ہوا ہے۔ بلاشبہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منظور ہوچکی ہے، اسے متنازعہ نہ بنایا جائے۔ ملک بیرونی قرضوں تلے دب چکا ہے۔ ہمیں عوامی مسائل کا بھرپور ادراک ہے۔ ژوب، ڈی آئی خان شاہراہ کی تعمیر اور بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن منظور ہو چکی ہے۔ پورے صوبے میں پانی کا بحران ہے۔ جسے حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ژوب پانی کے حوالے سے مالامال ضلع ہے، جس کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ واٹر سپلائی منصوبے کی تکمیل سے شہرکی نصف آبادی کو پانی کی سہولت میسر ہو گی۔ عوام محکمہ کو مجوزہ فیس ادا کریں۔ صوبے کی امن و امان کی صورتحال کے بارے میں گورنر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ اس ضمن میں مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پشتون معاشرے میں دینی مدرسے کے طالبعلم کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا مگر آج طالب کو دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے ژوب ڈی آئی خان شاہراہ کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ جس پر آئندہ ماہ دسمبر میں کام کا آغاز ہوگا۔ گورنر نے نئی آباد میں پانی کی ڈسٹری بیوشن کیلئے مزید ایک کروڑ تیس لاکھ روپے دینے، ویٹرنری کالج کے قیام اور سول ہسپتال کیلئے ایمبولینس کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 501932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501932/اقتصادی-راہداری-منصوبہ-منظور-ہوچکا-متنازعہ-نہ-بنایا-جائے-محمد-خان-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org