0
Tuesday 1 Dec 2015 21:47

مودی پاک بھارت تعلقات کیلئے موذی ہیں، منور حسن

مودی پاک بھارت تعلقات کیلئے موذی ہیں، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو پاک بھارت تعلقات پر مودی سے کھل کر بات کرنی چاہئے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اتحاد سے عوام میں نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ منور حسن نے ان خیالات کا اظہار کراچی سے لاہور آمد کے بعد ایئرپورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے اپنی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی پالیسیوں کیخلاف پاکستانی حکومت کو عالمی برادری کے پاس جانا چاہیے، مودی در حقیقت پاک بھارت تعلقات کے لئے موذی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی آزاد الیکشن نہیں ہو رہے، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے اتحاد سے عوام کو نئی امید دکھائی دے رہی ہے۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ کراچی میں فوج کے جوانوں کی شہادت کا معاملہ ہوش کے ناخن لینے کا عندیہ ہے، احتساب کے نام پر کرپٹ پارٹیوں سمیت کرپٹ افراد کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کیخلاف درست طریقے سے احتساب شروع نہیں کیا جا سکا۔
خبر کا کوڈ : 501952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش