QR CodeQR Code

لاہور ایئرپورٹ پر نصب جدید اے ایس ایل سسٹم ناکارہ ہو گیا

2 Dec 2015 09:57

اسلام ٹائمز: لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 300 میٹر تھی لیکن لینڈنگ سسٹم ناکام ہونے کی وجہ سے 2 انٹرنیشنل فلائٹس رن وے پر لینڈ نہ کر سکیں۔ شارجہ سے آنے والی پرواز کو اسلام آباد اور دوحہ سے آنے والی پرواز کو کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ کیلئے نصب کیا گیا جدید ترین اے ایس ایل سسٹم ناکارہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے قطر کی طرف سے تحفے میں دیئے گئے جدید ترین لینڈنگ سسٹم اے ایس ایل تھری کا 28 نومبر کو افتتاح کیا تھا جس کے ذریعے ایئرپورٹ پر 50 میٹر حد نگاہ تک طیارے لینڈ کر سکتے ہیں مگر قطر کی طرف سے دیا گیا جدید ترین لینڈنگ سسٹم ناکام ہو کر رہ گیا۔ لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے پر حد نگاہ 300 میٹر تھی لیکن لینڈنگ سسٹم ناکام ہونے کی وجہ سے 2 انٹرنیشنل فلائٹس رن وے پر لینڈ نہ کر سکیں۔ شارجہ سے آنے والی پرواز کو اسلام آباد اور دوحہ سے آنے والی پرواز کو کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 502016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502016/لاہور-ایئرپورٹ-پر-نصب-جدید-اے-ایس-ایل-سسٹم-ناکارہ-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org