0
Wednesday 2 Dec 2015 12:05

ڈیوٹی کی آڑ میں اشیاء کی قیمتیں بڑھیں تو کاروائی کرینگے، وزیر خزانہ

ڈیوٹی کی آڑ میں اشیاء کی قیمتیں بڑھیں تو کاروائی کرینگے، وزیر خزانہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب جلد پایہ تکمیل تک پہنچنے کو ہے، آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی اولین ترجیح ہے، صرف درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے، عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر کسی قسم کی ڈیوٹی عائد نہیں کی گئی، ڈیوٹی بڑھانے کی آڑ میں اگر کسی نے مقامی اشیا کی قیمتیں بڑھائیں تو ان کیخلاف کارروائی ہو گی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ صرف درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، جو لوگ درآمدی چاکلیٹ اور پنیر کھاتے ہیں انہیں کچھ ملک کو بھی دینا چاہئے، درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی بڑھانے کی آڑ میں اگر کسی نے مقامی اشیاء کی قیمتیں بڑھائیں تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف درآمدی اشیاء پر ٹیکس لگایا ہے، ان میں مقامی تیار شدہ اشیاء پر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا، ٹیکس سے حاصل ہونیوالی رقم چاروں صوبوں کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونیوالے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قیمتوں کاجائزہ لیں، تاکہ عام آدمی متاثر نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 502032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش