QR CodeQR Code

بلدیاتی الیکشن کے 12 روز بعد بھی ٹربیونل قائم نہ ہوسکا

2 Dec 2015 12:05

اسلام ٹائمز: ضلع سرگودہا میں دھاندلی کا الزام لگانے والے سینکڑوں ناکام امیدوار تاحال اپیلیں دائر نہیں کرا سکے، امیدوار اپنے وکلاء کی وساطت سے اپیلیں دائر کرنے کیلئے ریکارڈ مرتب کر کے تیاری مکمل کر چکے ہیں، مقامی الیکشن کمیشن آفس سے رجوع کرتے ہیں تو نفی میں جواب ملتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوئے 12 روز گزر گئے، مگر ضلع سرگودہا میں الیکشن ٹربیونل کا قیام عمل میں نہ لایا جا سکا، جس سے دھاندلی کا الزام لگانے والے سینکڑوں ناکام امیدوار تاحال اپیلیں دائر نہیں کرا سکے۔ ذرائع کے مطابق ناکام امیدواروں کی بڑی تعداد نے اپنے وکلاء کی وساطت سے اپیلیں دائر کرنے کیلئے ریکارڈ مرتب کر کے تیاری مکمل کر رکھی ہے، مقامی الیکشن کمیشن آفس سے رجوع کرتے ہیں تو نفی میں جواب ملتا ہے۔ ناکام امیدواروں کا کہنا ہے کہ ٹربیونلز کے قیام میں تاخیری حربے استعمال کر کے وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ مقامی الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹربیونل چند روز میں قائم ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 502036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502036/بلدیاتی-الیکشن-کے-12-روز-بعد-بھی-ٹربیونل-قائم-نہ-ہوسکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org