0
Thursday 3 Dec 2015 11:17

چہلم امام حسین علیہ السلام، فیصل آباد میں 385 اہلکار خصوصی ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات

چہلم امام حسین علیہ السلام، فیصل آباد میں 385 اہلکار خصوصی ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 358 ٹریفک وارڈنز، 24 ٹریفک انسپکٹرز اور 3 ڈی ایس پیز ڈیوٹی انجام دیں گے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ سٹی ٹریفک آفیسر سردار آصف نے کہا ہے کہ ڈیوٹی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں میں ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا، جبکہ صرف کارخانہ بازار سے پرمٹ والی گاڑیوں کی انٹری ہو گی، جو گول کارخانہ بازار سے پیچھے ہی پارک کروائی جائیں گی۔ چیف ٹریفک آفیسر سردار محمد آصف نے کہا ہے کہ ہرممکن کوشش کی جائے گی کہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر سے بہتر رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 502039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش