0
Wednesday 2 Dec 2015 15:41

ملٹری پولیس پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے کو 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ملٹری پولیس پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے کو 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے کو 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری  پولیس کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں ملوث دہشتگردوں کی نشاندہی کرنے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، عوام سے گزارش ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث دہشتگردوں کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1101 پر ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 502049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش