0
Wednesday 2 Dec 2015 15:48

ملٹری پولیس پر حملہ آور دہشتگردوں کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، ڈی آئی جی کراچی

ملٹری پولیس پر حملہ آور دہشتگردوں کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، ڈی آئی جی کراچی
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کراچی جنوبی ڈاکٹر جمیل نے کہا ہے کہ ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ آور دہشتگردوں کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کراچی جنوبی ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ گزشتہ رات سے اب تک رینجرز اور پولیس نے متعدد افراد گرفتار کئے ہیں، اس کے علاوہ واقعے کے عینی شاہدین کے بیانات رکارڈ کرلئے گئے ہیں، جس کی روشنی میں ہم دہشتگردوں کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں القاعدہ، طالبان اور مقامی تنظیموں کے عسکری ونگز کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 502050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش