0
Wednesday 2 Dec 2015 17:55

لاہور، 19 صفرالمظفر کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن، ہزاروں عزادروں کی شرکت

لاہور، 19 صفرالمظفر کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن، ہزاروں عزادروں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پانڈو سٹریٹ اور مزنگ سے برآمد ہونیوالے چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے جلوس برآمد ہوئے۔ مزنگ میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے امام بارگاہ عنایت علی شاہ کوٹ عبداللہ سے ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا رات دس بجے اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شرکت ہے۔ اسی طرح امروہہ سادات کے زیراہتمام ضریح کا جلوس امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہوا جو اسلام پورہ، نیلی بار چوک سول سیکرٹریٹ، سی پی او، پرانی انار کلی، بابا موج دریا روڈ، خیمہ سادات، جین مندر سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے موقع پر عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے جبکہ عزاداروں کی سہولت کیلئے سبیلیں اور لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جلوس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ مزنگ میں چہلم کا جلوس 129 سالوں سے برآمد کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 502084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش