QR CodeQR Code

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

3 Dec 2015 10:11

اسلام ٹائمز: امریکی حکام کے مطابق فوجی وردیوں میں ملبوس 3 حملہ آوروں نے معذوروں کی دیکھ بھال کے مرکز میں گھس کر فائرنگ کی۔ امریکا میں رواں سال فائرنگ کے تین سو اکاون واقعات رونما ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 14 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر برنار ڈینو میں معذوروں کی دیکھ بھال کے مرکز میں پیش آیا، فائرنگ کے واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے آپریشن شروع کر دیا۔ امریکی حکام کے مطابق فوجی وردیوں میں ملبوس 3 حملہ آوروں نے مرکز میں گھس کر فائرنگ کی، امریکی اسپیشل فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔ بعد ازاں جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر مشتبہ سیاہ گاڑی ملی جس پر فورسز نے فائرنگ بھی کی۔ براک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں، ایسا دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ہوتا تاہم ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے امریکیوں کو سیاسی طور پر متحد ہونا ہو گا اور کچھ خصوصی اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی امریکا میں رواں سال فائرنگ کے تین سو اکاون واقعات رونما ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 502224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502224/امریکی-ریاست-کیلی-فورنیا-میں-فائرنگ-سے-14-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org