QR CodeQR Code

چہلم شہدائے کربلا بلتستان بھر میں عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

3 Dec 2015 16:06

اسلام ٹائمز: ربعین شہدائے کربلا کے سلسلے میں مرکزی جلوس ہائے عزا امامیہ جامع مسجد اسکردو سے برآمد ہوچکا ہے، ان میں دستہ عباسیہ کھرگرونگ، دستہ حسینیہ حسن کالونی، دستہ آل عباء سکمیدان اور دستہ امامیہ آئی ایس او بلتستان ڈویژن شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی چہلم شہدائے کربلا نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام سخت کردیا گیا ہے اور سکیورٹی نظام کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔ چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر شہر بھر میں تابوت، علم، تعزیے اور ماتمی دستے برآمد ہورہے ہیں۔ اربعینی حسینی کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے قتل گاہ شریف لائے جائیں گے، جہاں سے یہ جلوس عزا واپس اپنے اپنے امام بارگاہوں میں لے جایا جائے گا۔ اس سلسلے میں مرکزی جلوس ہائے عزا امامیہ جامع مسجد اسکردو سے برآمد ہوچکا ہے، ان میں دستہ عباسیہ کھرگرونگ، دستہ حسینیہ حسن کالونی، دستہ آل عباء سکمیدان اور دستہ امامیہ آئی ایس او بلتستان ڈویژن شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 502305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502305/چہلم-شہدائے-کربلا-بلتستان-بھر-میں-عقیدت-کے-ساتھ-منایا-جارہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org