0
Thursday 3 Dec 2015 16:46

بلتستان کے دونوں اضلاع اسکردو اور گنگچھے میں جلوس چہلم امام حسین (ع) پرامن طور پر اختتام پذیر

بلتستان کے دونوں اضلاع اسکردو اور گنگچھے میں جلوس چہلم امام حسین (ع) پرامن طور پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح بلتستان بھر میں بھی چہلم شہدائے کربلاء نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع گنگچھے، روندو، کھرمنگ، شگر، گمبہ اسکردو کے علاوہ اسکردو شہر میں بھی جلوس ہائے عزا برآمد ہوئے جس میں ہزاروں عزاداران امام حسین (ع) شریک تھے۔ اسکردو میں برآمد ہونے والے ماتمی دستوں میں دستہ عباسیہ کھرگرونگ، دستہ حیدریہ حیدرآباد گنگوپی، دستہ حسینیہ حسن کالونی، دستہ آل عباء سکمیدان اور دستہ امامیہ شامل تھے۔ اسکردو شہر میں جلوس میں ہزاروں عزادار شریک ہوئے۔ تمام ماتمی جلوس جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے شبیہہ قتل گاہ پر پہنچے۔ جہاں سینہ زنی کے بعد واپس اپنے مقامات مقصود پر پرامن طور پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔ جلوس عزاء کی سکیورٹی کے فرائض پولیس اہلکاروں کے علاوہ جی بی اسکاؤٹس، العباس اسکاؤٹس اور امامیہ اسکاؤٹس کے جوانوں نے سرانجام دی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال، ریسکیو کے عملے اور گاڑیاں کسی بھی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مستعد تھے۔
خبر کا کوڈ : 502310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش