QR CodeQR Code

لاہور میں چہلم کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا منزل کی جانب رواں دواں

3 Dec 2015 19:32

اسلام ٹائمز: جلوس سے قبل مجلس عزاء برپا کی گئی جس سے علامہ داؤد جواد مشہدی نے خطاب کیا۔ جنہوں نے فضائل و مصائب حضرت امام حسین علیہ السلام بیان کئے۔ مجلس عزاء کے بعد جلوس برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ عزاداروں کیلئے جلوس کے مقررہ راستوں پر شربت، دودھ اور پانی کی سبیلیں اور لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلےمیں مرکزی جلوس امام بارگاہ الف شاہ کی حویلی دہلی دروازے سے برآمد ہوا، جو مقررہ راستوں پر گامزن ہے، اندرون دہلی دروازے امام بارگاہ الف شاہ کی حویلی سے برآمد ہونیوالا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، منزل کی طرف گامزن ہے۔ جلوس سے قبل مجلس عزاء برپا کی گئی جس سے علامہ داؤد جواد مشہدی نے خطاب کیا۔ جنہوں نے فضائل و مصائب حضرت امام حسین علیہ السلام بیان کئے۔ مجلس عزاء کے بعد جلوس برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ عزاداروں کیلئے جلوس کے مقررہ راستوں پر شربت، دودھ اور پانی کی سبیلیں اور لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا ہے۔ زنجیر زنی کرنیوالوں کیلئے طبی امداد کیساتھ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں پر بھاری نفری تعینات ہے۔ خاردار تاروں سے جلوس کے مقررہ داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا گیا ہے۔ جلوس کے دوران نمازِ ظہرین کوتوالی چوک میں ادا کی گئی جس کی امامت علامہ سید حیدر علی موسوی نے کی۔ جلوس دہلی دروازے سے ہوتا ہوا مسجد وزیر خان، خرادی محلہ، اکبری منڈی، چوک نواب صاحب، لال کھوہ، محلہ شیعاں سے ہوتا ہوا چوک نواب صاحب سے مبارک حویلی، نثار حویلی، چوہٹہ مفتی باقر، پرانی کوتوالی، سنہری مسجد، چوک رنگ محل، پانی والا تالاب، پیر نو گزہ، ترنم سینما، بازار حکیماں، ٹبی سٹی اور بھاٹی گیٹ سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر رات گئے اختتام پذیر ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 502364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502364/لاہور-میں-چہلم-کا-جلوس-مقررہ-راستوں-سے-ہوتا-ہوا-منزل-کی-جانب-رواں-دواں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org