0
Thursday 3 Dec 2015 20:19

لاہور، چہلم کے جلوس میں 5 ہزار پولیس اہلکار، 2 ہزار رضا کار تعینات

لاہور، چہلم کے جلوس میں 5 ہزار پولیس اہلکار، 2 ہزار رضا کار تعینات
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حُسین ؑ کے مرکزی جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے روٹ کو 8 سیکٹرز میں تقسیم کر کے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ چہلم کا مرکزی جلوس الف شاہ کی حویلی دہلی گیٹ سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کی سیکورٹی کو 8 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں پر 5 ہزار سے زائد اہلکار اور 2 ہزار سے زائد رضاکاروں نے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ عزاداروں کو 4 مختلف جگہوں پر چیکنگ اور واک تھرو گیٹس سے گزارنے کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ جلوس کے روٹ پر واقع بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کے گئے ہیں، جلوس کے اطراف کے راستوں کو کنٹینرز اور ملحقہ گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 502381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش