0
Friday 4 Dec 2015 01:17

اللہ ہی جانتا ہے ترکی نے ہمارا جنگی طیارہ کیوں گرایا، روسی صدر پیوٹن

اللہ ہی جانتا ہے ترکی نے ہمارا جنگی طیارہ کیوں گرایا، روسی صدر پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا ترکی سے متعلق انتہائی سخت بیان سامنے آگیا۔ پیوٹن نے کہا ہے کہ اللہ ہی جانتا ہے ترکی نے ہمارا جنگی طیارہ کیوں گرایا۔ پیوٹن کا کہنا ہے کہ (شاید) اللہ ترکی کے حکمران طبقے کو سزا دینا چاہتا ہے اس لیے اس نے ان کی سوچنے سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی اہلیت ختم کر دی۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ ہمارا ردعمل ملک اور قوم کے لیے ہماری ذمے داری کے مطابق ہوگا، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ سنگین جنگی جرم کے بعد یہ معاملہ صرف ٹماٹر کی درآمد اور کچھ صنعتی پابندیوں پر ختم ہو جائے گا تو وہ سخت غلطی پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 502437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش