0
Friday 4 Dec 2015 10:46

چہلم پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات، ڈی آئی جی کی اہلکاروں کو شاباش

چہلم پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات، ڈی آئی جی کی اہلکاروں کو شاباش
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے چہلم اور داتا گنج بخشؒ کے عرس پر امن و امان کیلئے سکیورٹی کے شاندار انتظامات ہونے پر افسران و اہلکاروں کو شاباش دی۔ حضرت امام حسینؓ کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا جو کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ داتا علی ہجویری کے سالانہ عرس اور چہلم کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر زائرین اور عزاداروں کی 4 مقامات پر جامہ تلاشی کے بعد انہیں داخلے کی اجازت دی گئی۔ پولیس اہلکار ڈرون کیمروں سے بھی نگرانی کرتے رہے جبکہ مرکزی کنٹرول روم میں جلوس اور عرس کی مانیٹرنگ بھی کی جاتی رہی۔ مجموعی طور پر عرس اور چہلم کے موقع پر آٹھ ہزار افسران و اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ جلوس کے اختتام پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے افسران و اہلکاروں کو بہترین انتظامات پر شاباش دی۔ ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکرگزار ہیں کہ اس بار بھی لاہور پولیس سرخرو ہوئی اور سکیورٹی انتظامات ذمہ داری سے نبھائے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی یہ روایت ہمیشہ برقرار رکھی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 502470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش