QR CodeQR Code

چہلم پہ خصوصی انتظامات پر کوہاٹ انتظامیہ کے مشکور ہیں، علامہ حمید حسین امامی

4 Dec 2015 13:04

اسلام ٹائمز: صوبائی سیکرٹریٹ پشاور سے جاری ہونے والے بیان میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر نے کہا ہے کہ کوہاٹ انتظامیہ نے چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سکیورٹی کے اطمینان بخش اقدامات کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر خصوصی انتظامات پہ کوہاٹ انتظامیہ کے انتہائی مشکور ہیں۔ جس نے چہلم امام حسین (ع) کے پر امن انعقاد پر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر کسی قسم کی کوئی رکاٹ نہیں ڈالی گئی، لاؤڈ سپیکر اور علماء کے خطبات پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ ہم کمشنر کوہاٹ، ڈی پی او کوہاٹ، ڈی سی او کوہاٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنہوں نے ہمارے ساتھ حد سے بڑھ کر تعاون کیا۔ ہم کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہتے ہیں، جنہوں نے دن رات محنت کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی۔ ہم آئندہ بھی کوہاٹ انتظامیہ سے اسی طرح کے تعاون کی امید کرتے ہیں اور انشاء اللہ ہم سے بھی جتنا ممکن ہو سکا ہم بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 502485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502485/چہلم-پہ-خصوصی-انتظامات-پر-کوہاٹ-انتظامیہ-کے-مشکور-ہیں-علامہ-حمید-حسین-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org