0
Friday 4 Dec 2015 19:59

آئی ایس او پاکستان کی مجوزہ مرکزی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہو گا

آئی ایس او پاکستان کی مجوزہ مرکزی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہو گا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجوزہ مرکزی کابینہ کا اجلاس مرکزی دفتر المصطفیٰ ہاوس لاہور میں منعقد ہو گا۔ جس میں نئے سال کے سالانہ پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا۔ مجوزہ مرکزی جنرل سیکرٹری عنصر مہدی کے مطابق مجوزہ مرکزی کابینہ کی صدارت مرکزی صدر علی مہدی کریں گے۔ اجلاس میں مجوزہ مرکزی انچارج محبین نثار علی، مجوزہ سیکرٹری اطلاعات ذکی عباس، مجوزہ سیکرٹری تعلیم ضمیر حیدر اور  مدثر حیدر عباس، احسن بخاری، سرفراز نقوی، مجوزہ صوبائی صدر پنجاب میثم عباس شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ اجلاس میں سالانہ پروگرام کے علاوہ سال 2015 کی پہلی مجلس عاملہ کے ایجنڈا اور دیگر امور پر غور غوض کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ آئی ایس او پاکستان کی طرف سے موجودہ تنظیمی سال کو معرفت و بصیرت سال قرار دیا گیا ہے، سالانہ پروگرام کو سال کے عنوان کی روشنی میں ترتیب دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 502497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش