0
Friday 4 Dec 2015 20:49

ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں حساس پولنگ اسٹیشن پر فوجی و رینجرز اہلکار تعیناتی کا مطالبہ

ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں حساس پولنگ اسٹیشن پر فوجی و رینجرز اہلکار تعیناتی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر آرمی، رینجرز اور پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے کسی بھی سیاسی و دینی جماعت سے سیاسی اتحاد نہیں کیا، ہماری جماعت اپنے انتخابی نشان خیمہ پر ہی الیکشن میں حصہ لے گی۔ اپنے ایک بیان میں حسن ہاشمی نے کہا کہ مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹھپہ مافیا اور چور دروازوں سے آنے والی نام نہاد سیاسی جماعتوں کے خلاف اقدامات تسلی بخش ثابت نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے پہلے اور دوسرے مرحلوں میں وہی سیاسی مشینری عوام پر مسلط ہوگئی، جن کے ماضی کرپشن سے داغدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد کی عوام زندہ دل ہے، اگر ماضی کے 2013ء جنرل الیکشن کی طرح انتخابات کرائے گئے، تو عوام کا اعتبار الیکشن کمیشن سے اٹھ جائے گا، اور اس شہر میں انہیں سیاسی مداریوں کا راج ہو گا، جنہوں نے شہر کو بدامنی، دہشتگری اور معاشی بدحالی کے تحفے دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بلدیاتی انتخابات میں صالح و باکردار عوامی افراد کو متعارف کروایا ہے، اگر بلدیاتی الیکشن کو شفاف انداز میں کرائے گے، تو انشااللہ ہمارے امیدوارں کو اپنے حلقوں سے کسی جماعت کے امیدوار سے مقابلے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، اور ان کی کامیابی یقینی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے جاری اعلامیے کے مطابق پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے یو سی 11 ملیر جعفرطیار سوسائٹی سے جعفر الحسن چیئرمین، عارف رضا زیدی وائس چیئرمین، مختار حسین، ممتاز مہدی، سید اسد علی، شہباز علی جنرل کونسلر، یو سی 16 سولجر بازار سے محسن مقادم چیئرمین، حسنین حیدری وائس چیئرمین، جبکہ عون محمد، محمد رضا جان، رضوان میمن جنرل کونسلر، یو سی 26 النور ساسائٹی سے میر تقی علی (ظفر بھائی) چیئرمین و جنرل کونسلر، مبشر حسن وائس چیئرمین، یوسی 9 مصطفیٰ کالونی نیو کراچی سے ثمر عباس زیدی چیئرمین، افضال حسین وائس چیئرمین، جبکہ حیدر علی، زاہد حسین جنرل کونسلر، یوسی 23 کورنگی سے حسن علی وائس چیئرمین اور محمد داؤد جنرل کونسلر کے عہدے پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 502549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش