0
Friday 4 Dec 2015 22:28

مصر میں اخوان کے 11 رہنماؤں کی سزائے موت معطل، دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم

مصر میں اخوان کے 11 رہنماؤں کی سزائے موت معطل، دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم

اسلام ٹائمز۔ قاہرہ میں مصر کی سپریم کورٹ نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت جماعت کے 37 رہنمائوں کو ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی موت اور عمر قید کی سزائوں پر عملدرآمد روک کر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق عدالت عظمیٰ نے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائوں کے خلاف محمد بدیع اور دیگر کی اپیل منظور کر کے جمعرات کو حکم جاری کر دیا تھا۔ تمام اسیروں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سابق صدر محمد مرسی کو معزول کئے جانے کے بعد ان کی حمایت میں ملک بھر میں مظاہرے کرنے اور بے امنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کی تھی، ماتحت عدالت نے محمد بدیع سمیت 11 اسیروں کو موت اور دیگر 26 کو عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ اخوان المسلمون کے  وکیل صفائی عبدالمنعم نے صحافیوں کو بتایا کہ اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کو جیل توڑنے اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کی سازش کے الزام میں دائر ایک علیحدہ مقدمے میں بھی سزائے موت سنائی جاچکی ہے، اس کے علاوہ مزید 5 مقدمات میں بھی عمر قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدرمرسی کی حکومت ختم ہونے کے بعد اخوان المسلمون کے درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 502566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش