QR CodeQR Code

جرمنی کی پارلیمنٹ نے شام میں داعش کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی

4 Dec 2015 22:51

اسلام ٹائمز: پارلیمنٹ سے بھاری تعداد میں ووٹ ملنے کے بعد جرمنی شام میں 1200 سے زائد فوجی اور جیٹ طیارے بھیجے گا، جب کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لئے فرانس نے جرمنی سے مدد طلب کی تھی، شام کی مہم میں سب سے زیادہ فوجی فراہم کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں داعش کے خلاف کارروائی کرنے والے امریکی اتحاد کا حصہ بننے یا نہ بننے سے متعلق ایوان میں قرارداد پیش کی گئی، جس کے حق میں 445 اراکین نے ووٹ دیا، جب کہ 146 ارکان نے شام میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی۔ پارلیمنٹ سے بھاری تعداد میں ووٹ ملنے کے بعد جرمنی شام میں 1200 سے زائد فوجی اور جیٹ طیارے بھیجے گا، جب کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لئے فرانس نے جرمنی سے مدد طلب کی تھی۔ شام میں داعش کے خلاف امریکا، فرانس اور برطانیہ پر مشتمل اتحاد میں جرمنی کی شمولیت کے بعد جرمنی وہ ملک ہو گا، جو شام کی مہم میں سب سے زیادہ فوجی فراہم کرے گا، جب کہ داعش کے خلاف کارروائی میں جرمن ٹورنیڈو جیٹ طیارے بھی حصہ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 502572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502572/جرمنی-کی-پارلیمنٹ-نے-شام-میں-داعش-کے-خلاف-کارروائی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org