0
Saturday 5 Dec 2015 10:17

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کیساتھ جھڑپ میں 3 مجاہد شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کیساتھ جھڑپ میں 3 مجاہد شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ کے سائوجیاں سیکٹر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں تین مجاہد شہید ہو گئے۔ بھارتی فوج نے مجاہدین کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ وبارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جوابی فائرنگ سے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دفاعی ترجمان جموں لیفٹیننٹ کرنل منیش مہتا کے مطابق سائوجیاں سیکٹر کے مکھیاری علاقہ میں مجاہدین کا ایک گروپ دیکھا گیا جس کے بعد ان کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا جس کے بعد فریقین کے درمیان معرکہ آرائی شروع ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں تین مجاہدوں کو شہید کر دیاگیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ کرنل مہتا نے کہا آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مجاہدین کا یہ گروپ لائن آف کنٹرول کے اس طرف 400 میٹر داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، ایس ایس پی پونچھ جتندر سنگھ جوہر نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اطلاع ہے کہ 3 مجاہدین کو شہید کیا گیا ہے تاہم ابھی لاشیں نہیں ملی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 502636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش