0
Saturday 5 Dec 2015 10:19

سندھ میں کرپشن میں ملوث 31 سرکاری افسران کی گرفتاری کا فیصلہ

سندھ میں کرپشن میں ملوث 31 سرکاری افسران کی گرفتاری کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن کمیٹی نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث 31 سرکاری افسران کی گرفتاری اور 6 کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کی زیرِ صدارت اینٹی کرپشن کمیٹی ون کا اجلاس ہوا، جس میں سرکاری اداروں میں کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمیٹی نے محکمہ ریونیو، آبپاشی، بلدیات اور رورل ڈویلپمنٹ کے ایسے 6 افسران کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا، جو سرکاری اراضی کی جعلی الاٹمنٹ اور بدعنوانی میں ملوث تھے۔ کمیٹی نے محکمہ بلدیات کے افسر عبدالقوی خان کے خلاف اراضی کی جعلی دستاویزات بنانے پر مقدمے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ تجاوزات ختم نہ کرانے پر ڈی سی جامشورو کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران ایسے 31 سرکاری افسران کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو مالی بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور جعلی فائلیں بنانے سمیت اہم ریکارڈ غائب کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 502638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش