0
Saturday 5 Dec 2015 19:05

ڈی جی رینجرز سندھ کا لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ کا لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی میں لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کی اطلاعات کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے لانڈھی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔  واضح رہے کہ لانڈھی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم اور حقیقی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولنگ کا عمل متاثر ہوا اور حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی دستوں نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا، اور پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کرایا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم تصاویر پھاڑنے کے معاملے پر ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے کشیدگی اختیار کر گیا۔
خبر کا کوڈ : 502776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش