0
Saturday 5 Dec 2015 21:25

شجاع خانزادہ قتل کیس، ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع

شجاع خانزادہ قتل کیس، ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ عدالت نے شجاع خانزادہ قتل کیس کے ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کردی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے ملزم قاسم معاویہ کو سول جج شاہد حمید چوہدری کے رو برو پیش کیا۔ پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں 3 دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، مگر تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی، جس کے باعث چالان مکمل نہیں ہو رہا۔ اس لئے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملزم کو 15 دسمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے اور آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے چالان بھی عدالت پیش کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 502810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش