QR CodeQR Code

کراچی، ضلع شرقی کی یو سی 28 کی وارڈ نمبر 1 اور یوسی 4 کی وارڈ نمبر 2 کے انتخابات کالعدم قرار

5 Dec 2015 23:41

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم کی جانب سے 10 پولنگ اسٹیشنز پر غلط بیلٹ پیپرز چھپنے کی تحریری شکایت الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم پہنچائی گئیں جس پر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انتخابات کو کالعدم قراردے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع شرقی کی یو سی 28 کی وارڈ نمبر 1 اور یوسی 4 کی وارڈ نمبر 2 میں انتخابات کالعدم دے دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کی یو سی 28 کے وارڈ نمبر1 اور یو سی 4 کے وارڈ نمبر 2 میں بیلٹ پیپرز پر جنرل کونسلرز کے امیدواروں کے غلط نشانات چھپ گئے، ایم کیو ایم کی جانب سے 10 پولنگ اسٹیشنز پر غلط بیلٹ پیپرز چھپنے کی تحریری شکایت الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم پہنچائی گئیں جس پر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2 یوسیز کے انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 502839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502839/کراچی-ضلع-شرقی-کی-یو-سی-28-وارڈ-نمبر-1-اور-یوسی-4-2-کے-انتخابات-کالعدم-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org