QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، چہلم امام حسین (ع) پرامن طور پر اختتام پذیر

6 Dec 2015 00:20

اسلام ٹائمز: بسلسلہ چہلم امام عالی مقام (ع) کا آخری جلوس امام بارگاہ حضرت غازی عباس (ع) سے برآمد ہوا، جو کہ امام بارگاہ امام حسین (ع) میں مغربین کے وقت پہنچا، مغربین کے بعد یہی جلوس تعزیے تعزیے کے جامع مسجد و امام بارگاہ حضرت علی (ع) میں رات بارہ بجے اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین (ع) پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ چہلم کے سلسلے کا آخری روایتی جلوس 22 صفر کی سہ پہر امام بارگاہ حضرت غازی عباس (ع) المعروف تھلہ گھائیانوالہ سے برآمد ہوا۔ زنجیر زنی کا یہ جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزر کر امام بارگاہ حضرت امام حسین (ع) المعروف تھلہ حیدر شاہ شیرازی میں نماز مغربین کے وقت پہنچا۔ جہاں نماز کا وقفہ کیا گیا۔ نماز مغربین کے بعد یہی جلوس تعزیے کے ساتھ روایتی انداز میں ماتمی سنگتوں کے ساتھ جامع مسجد و امام بارگاہ حضرت امام علی (ع) میں رات بارہ بجے اختتام پذیر ہوا۔ چہلم امام حسین (ع) کے آخری روایتی جلوس میں شہر اور مضافات سے تعلق رکھنے والے مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ کی طرف سے نیاز و لنگر کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مقامی انجمنوں نے بھی انتظامات کئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 502848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/502848/ڈی-ا-ئی-خان-چہلم-امام-حسین-ع-پرامن-طور-پر-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org