0
Sunday 6 Dec 2015 07:41

چاڈ میں تین خودکش دھماکے، 27 افراد ہلاک

چاڈ میں تین خودکش دھماکے، 27 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افریقی ملک چاڈ کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھیل چاڈ کے جزیرے میں تین خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ حملے ہفتہ وار بازار میں جھیل چاڈ کے کولفوا نامی جزیرے میں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم پہلے سے ہی اس خطے میں بوکو حرام نامی شدت پسند تنظیم کی جانب سے کیے جانے والےحملوں کے بعد ایمرجنسی نافذ تھی۔ خیال رہے کہ رواں سال بہت سے لوگوں نے اسلامی جنگجوؤں سے بچنے کے لیے اس علاقے میں پناہ لی تھی۔ خبر رساں ادارے اے پی سے گفتگو میں مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تین خاتون خودکش حملہ آوروں نے کولفوا میں حملے کیے جن میں کم ازکم 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ چاڈ نے نائجیریا کے شمالی علاقوں کو بوکو حرام واپس لینے کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم ان علاقوں کا قبضہ کھو جانے کے بعد بوکو حرام نے چاڈ کے نواحی علاقوں اور اس کے ساتھ ساتھ نائجر اور کیمرون پر حملے کرنے شروع کر دیے۔ ایمنیٹسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پرتشدد حملوں کے ذریعے اسلامی نظام نافذ کرنے کی کوشش میں ایک گروہ نے سنہ 2009 کے بعد سے اب تک شمالی نائجیریا میں 17000 افراد کو ہلاک کیا، جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

دوسری طرف کیمرون کی فوج نے آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی قید سے نو سو مغویوں کو رہا کرا لیا ہے، آپریشن میں بوکو حرام کے سو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغویوں کو سرکاری سرپرستی میں ان کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا، فوج کے ترجمان کرنل دیدر بجیک کا کہنا ہے کہ آپریشن نائجیریا کی سرحد کے قریب کیا گیا، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان مغویوں میں نائجیریا سے اغواءہونے والی اسکول کی وہ دوسو سے زائد طالبات بھی شامل ہیں یا نہیں کہ جنہیں پچھلے سال ایک اسکول میں حملے کے دوران اغواء کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 502879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب