0
Sunday 6 Dec 2015 10:20

ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر لارڈ میئر کراچی کیلئے فیورٹ قرار

ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر لارڈ میئر کراچی کیلئے فیورٹ قرار
اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما وسیم اختر اور ریحان ہاشمی نے میدان مار لیا، جبکہ متحدہ کے رہنما وسیم اختر چیئرمین منتخب ہونے کے بعد لارڈ مئیر کیلئے فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما وسیم اختر بھی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں، وسیم اختر نے یوسی 11 سے الیکشن جیتا۔ وسیم اختر چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اب کراچی کے لارڈ میئر بننے کی دوڑ میں سب سے زیادہ فیورٹ ہیں، ان کے مقابلے میں لارڈ میئر کیلئے پیپلز پارٹی کے نجمی عالم، تحریک انصاف کراچی کے علی زیدی اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان شکست کھا چکے ہیں۔ ایم کیو ایم کے ایک اور اہم رہنما ریحان ہاشمی بھی چیئرمین منتخب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 502907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش