0
Sunday 6 Dec 2015 12:31

ایم کیو ایم کو ووٹ دینے پر کراچی والے شرم کریں، پی ٹی آئی رہنما علی زیدی

ایم کیو ایم کو ووٹ دینے پر کراچی والے شرم کریں، پی ٹی آئی رہنما علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر علی زیدی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے، انتخابی نتائج آنے کے بعد انھوں نے اپنے متنازعہ بیان میں کہا کہ کراچی کے عوام کو شرم آنی چاہیے کہ انھوں نے ایم کیو ایم کو ووٹ دے کر کامیاب کیا۔ دوسری جانب اس بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پارٹی قیادت کراچی کے لوگوں سے والہانہ محبت کرتی ہے، اور ہم کراچی کے عوام کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے، علی زیدی نے کراچی کے عوام اور ایم کیو ایم کی قیادت کے حوالے سے جو بیان دیا ہے، میں اس پر معذرت چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے بیانات ہماری پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں، ہم کسی کی توہین نہیں کرتے اور تنقید بھی سیاسی انداز میں کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 502956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش