0
Sunday 6 Dec 2015 17:53

بلدیاتی الیکشن، ایم ڈبلیو ایم چوک اعظم کے حمایت یافتہ 4 میں سے 3 امیدوار کامیاب

بلدیاتی الیکشن، ایم ڈبلیو ایم چوک اعظم کے حمایت یافتہ 4 میں سے 3 امیدوار کامیاب
اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلہ میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل چوک اعظم ضلع لیہ کے حمایت یافتہ 4 میں سے 3 امیدوار کامیاب ہوتے ہوئے جنرل کونسلر منتخب ہوگئے، ایم ڈبلیو ایم چوک اعظم کے سیکرٹری سیاسیات ڈاکٹر ناصر علی جعفری کے مطابق چوہدری بلال وڑائچ (انتخابی نشان بالٹی) میونسپل کمیٹی چوک اعظم وارڈ نمبر 5 سے جنرل کونسلر منتخب ہوئے ہیں، جنہوں نے 1100 سے زائد ووٹ حاصل کئے، اس کے علاوہ ساجد خان نیازی (انتخابی نشان بلا) میونسپل کمیٹی چوک اعظم وارڈ نمبر 4 سے جنرل کونسلر منتخب ہوئے ہیں، مجلس وحدت مسلمین کے تیسرے حمایت یافتہ امیدوار کریم بخش (انتخابی نشان ہیرا) یونین کونسل گولہ اڈہ سے جنرل کونسلر منتخب ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے علاقہ میں اتحاد و بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیتے ہوئے ان امیدواروں کی کامیابی میں کردار ادا کیا، اور امید کرتے ہیں کہ فاتح امیدوار عوام کی خدمت کو شعار بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمی تحصیل چوک اعظم ضلع لیہ کی جانب سے 4 امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا، جن میں میونسپل کمیٹی چوک اعظم وارڈ نمبر 4 سے ظفر اقبال اعوان کے علاوہ تین امیدوار کامیاب ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 503036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش