QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات میں شکست، عمران خان نے پارٹی کی لیڈر شپ کو طلب کرلیا

6 Dec 2015 18:13

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس کل صبح اسلام آباد کے پنج ستارہ ہوٹل میں طلب کیا گیا ہے، جس میں 200 سے زائد رہنما شرکت کریںگے، جس میں چوہدری سرور پنجاب سے اور عارف علوی سندھ سے متعلق اپنی انتخابی رپورٹس پیش کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں شکست کے بعد مرکز اور چاروں صوبوں کی سینئر لیڈر شپ کو کل اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے باعث یہ اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں صبح 11 بجے طلب کیا ہے، جس میں مرکزی اور چاروں صوبوں کے 200 سے زائد رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت بلدیاتی انتخابات کے تین مرحلے مکمل ہونے پر نتائج کا جائزہ لے گی، جس کیلئے پنجاب سے چوہدری سرور اور سندھ سے عارف علوی اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔ عمران خان کی زیر صدارت اس اجلاس میں تنظیمی انتخابات کروانے سے متعلق حتمی اعلان بھی کیا جائے گا، جبکہ پارٹی ممبر شپ کمپین جو کہ عمران خان خود شروع کرنے جار رہے ہیں، اس حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 503039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503039/بلدیاتی-انتخابات-میں-شکست-عمران-خان-نے-پارٹی-کی-لیڈر-شپ-کو-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org