QR CodeQR Code

عمران فاروق کے قاتلوں تک پہنچنے کیلیے آخری حد تک جائیں گے، چوہدری نثار

6 Dec 2015 19:53

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان میں ایف آئی آر درج کی گئی، اس معاملے پر آئین اور قانون کے مطابق کیس چلے گا اور اس حوالے سے نئی جے آئی ٹی بنائے جائے گی جو کیس کی تحقیقات کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس حکومت کا نہیں ریاستی معاملہ ہے اور مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان میں ایف آئی آر درج کی گئی، اس معاملے پر آئین اور قانون کے مطابق کیس چلے گا اور اس حوالے سے نئی جے آئی ٹی بنائے جائے گی جو کیس کی تحقیقات کرے گی، کسی بھی مقدمے کی مدعی حکومت نہیں ریاست ہوتی ہے، اس لئے اسے کیس کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کے کئی مراحل سے وزیراعظم بھی لاعلم تھے اور اب تک انہوں نے بھی جے آئی ٹی رپورٹ نہیں پڑھی، اگر جے آئی ٹی نے مقدمہ درج کرنے کی تجویز دی ہے تو مقدمے میں نامزد ملزمان مجرم نہیں ہوگئی ابھی اس کی تفتیش ہونا باقی ہے اور فیصلہ عدالت کو کرنا ہے جب کہ ایف آئی آر درج کرنے کا وقت ایف آئی اے نے خود طے کیا، کیس کی تحقیقات کے لئے اب جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں تفتیش ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 503050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/503050/عمران-فاروق-کے-قاتلوں-تک-پہنچنے-کیلیے-آخری-حد-جائیں-گے-چوہدری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org